0

پی ایس ایل9؛ 22 ممالک کے 485 کرکٹرز پلیئر ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے 22 ممالک کے 485 انٹرنیشنل کرکٹرز نے پلیئر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹر کرالیا۔
پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ 46 کرکٹرز پلاٹینم کیٹگری جبکہ 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز میں نمایاں نام انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور جنوبی افریقا کے ریزا ہینڈرکس کے ہیں یہ دونوں آئی سی سی کی ٹی20 عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
ٹی20 کے عالمی نمبر پانچ بیٹر رائلی روسو ملتان سلطانز سے کراچی کنگز میں شامل ہوچکے ہیں، سری لنکا کے کپتان مہیش تھیکشانا، افغانستان کے فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمن اور ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر اکیل حسین نے بھی ڈرافٹ میں دستیابی ظاہر کردی ہے یہ ٹی20 کے ٹاپ ٹین بولرز میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں