0

پی ایس ایل9؛ ڈرافٹ کی تقریب آج لاہور میں سجے گی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کیلیے ڈرافٹ کی تقریب آج لاہور میں سجائی جائے گی۔
آج ڈرافٹ کی تقریب میں فرنچائزز اسکواڈز مکمل کریں گی، لاہور قلندرز نے پلاٹینم پلیئر فخرزمان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل محمد نواز کو ریلیز کردیا تھا، کراچی کنگز نے محمد عامر، حیدر علی، شرجیل خان اور قاسم اکرم کی خدمات دوبارہ حاصل نہیں کیں۔
آسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی اور ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی کو ریلیز کردیا تھا،ان کے ساتھ دیگر ملکی کرکٹرز بھی ڈرافٹ میں فرنچائزز کی توجہ پانے کے منتظر ہوں گے، مجموعی طور پر 22 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 485 غیر ملکی کرکٹرز نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے،ان میں 46 پلاٹینم، 76 ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں