0

جنرل اسمبلی، غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر بھاری اکثریت سے فوری جنگ بندی کی قرار داد منظور کرلی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق 153 ملکوں نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 10 ملکوں نے قرار داد کی مخالفت کی۔
193 رکنی جنرل اسمبلی میں سے 23 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب نے جنرل اسمبلی میں جنگ بندی کی قرار داد کی منظوری کو تاریخی دن قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ قرار داد سے بھرپور پیغام گیا ہے، جارحیت کو روکنے تک ایسے اجتماعی فرض کو انجام دیتے رہنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرار داد پر عمل درآمد لازمی نہیں ہے، یعنی عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی۔
اس سے قبل سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد امریکا نے ویٹو کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں