0

غزہ: صبح سے ابتک 32 فلسطینی شہید

سات روزہ جنگ بندی کے بعد غزہ بھر میں اسرائیلی فوج نے پوری شدت کے ساتھ حملے شروع کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے وسطی، مغربی اور جنوبی علاقوں میں بم باری کی گئی ہے، خان یونس اور جبالیہ میں گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صبح سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 32 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
اسرائیل نے آج حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے غزہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں