0

سامان کی تقسیم کے فوراً بعد اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کی پناہ گاہوں پرحملہ

اقوامِ متحدہ کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کے فوراً بعد اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کی پناہ گاہوں پر حملہ کر دیا۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ روزِ اوّل کی طرح اب بھی جاری ہے، گزشتہ شب کے اختتام تک اسرائیلی فورسز کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 64 جبکہ لبنان میں 28 ہو گئی
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رواں ماہ شمالی غزہ میں محصور فلسطینیوں کی امداد کے لیے صرف ایک امدادی مشن کو جانے کی اجازت دی۔
صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں ابتک 21 فلسطینی شہید
اقوامِ متحدہ کے مطابق امدادی سامان کی تقسیم کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیلی فوج نے غزہ کی پناہ گاہ پر حملہ کر دیا۔
اقوامِ متحدہ کے امدادی سربراہ کا کہنا ہے کہ دنیا غزہ میں سنگین ترین بین الاقوامی جرائم کی کارروائیوں کا مشاہدہ کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں