0

امریکا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہراحتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی

واشنگٹن – آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء امریکا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر اٹلانٹا میں قائم اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر پیش آیا۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قونصلیٹ کے باہر فلسطینی پرچم ہاتھ میں اٹھائے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی جسے بچانے کیلئے سکیورٹی گارڈ بھی آیا لیکن وہ بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت نہیں ہوئی اور اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہیکہ اس واقعے میں اسرائیلی قونصلیٹ کی بلڈنگ محفوظ ہے جب کہ قونصلیٹ کے حوالے سے کوئی دھمکی بھی موصول نہیں ہوئی ہے۔ایف بی آئی کے اٹلانٹا دفتر کے مطابق وہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔واضح رہے اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 روزہ عارضی جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر بدترین اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں