0

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی شکایات تشویشناک ہیں: یونائیٹڈ لائرز سوسائٹی یو کے

یونائیٹڈ لائرز سوسائٹی یو کے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی شکایات تشویش ناک ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر برطانیہ کی یونائیٹڈ لائرز سوسائٹی نے بیان جاری کیا ہے۔
بیان میں یونائیٹڈ لائرز سوسائٹی یو کے نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اہم ہے، یہ آئین اور جمہوریت کا اہم ستون ہے، عدالتوں میں ججوں کی غیر جانبداری اور آزادی ضروری ہے۔
یونائیٹڈ لائرز سوسائٹی یو کے کا کہنا ہے کہ ججوں پر بیرونی دباؤ قانون کی حکمرانی کے اصول کو نقصان پہنچاتا ہے، جج بیرونی دباؤ کا شکار نہ ہوں، ججوں کو کوئی خاص فیصلہ کرنے کے لیے کسی سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
بیان میں یونائیٹڈ لائرز سوسائٹی یو کے نے کہا ہے کہ ایجنسیوں کا ججز کو ہدایات دینا عدالتی آزادی کو مجروح کرتا ہے، عدلیہ میں ایسی مداخلت کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں